لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے عمران خان نے ملک کو بدنام کیا، سائفر اور اداروں پر الزامات کے بعد اب یوٹرن لے لیا ہے۔
منگل کے روز احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس جھوٹے بیانیہ پر عمران خان نے قوم کو ورغلایا آج اس سے پیچھے ہٹ گئے، اس طرح تو اسکول کے بچے بھی نہیں کرتے۔ عمران خان سیاست نہیں، ملک کا تماشہ بنا رہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔ میں نے ناسازی طبعیت کے باعث سیاسی سرگرمیاں ترک کی تھیں۔
اس سے قبل منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے، وزیر اعظم شہبازشریف کے نمائندے نے حاضری مکمل کروائی، مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔