Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کہتے ہیں ہراساں کیا جارہا ہے، ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان کہتے ہیں ہراساں کیا جارہا ہے، ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں، رانا ثنا اللہ
July 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے عمران خان کہتے ہیں ہراساں کیا جارہا ہے لیکن ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کرپشن سے پانچ ارب روپے کے اثاثے بنائے۔ قوم کا 50 ارب گنوا کر، ضائع کرکے 5 ارب کمایا گیا۔ بنی گالا میں 240 کنال فرح گوگی کے نام پر حاصل کی گئی۔ خان صاحب آپ کو اس کرپشن کا جواب دینا چاہئے۔ آپ قوم کو بتائیں کس وجہ سے آپ تنگ ہو رہے ہیں۔ ابھی تو آپ کی لوٹ مار کی تفصیلات آرہی ہیں، کسی کو گرفتار تو نہیں کیا گیا۔ ابھی تو سوال پوچھنا شروع کئے ہیں۔ عمران خان کو ایک ایک سوال کا جواب دینا ہو گا۔ عمران خان بتائیں انہیں کون سی  دیوار سے لگایا جا رہا ہے؟عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں۔ جب آپ سب بتانے والے ہیں تو یہ بھی بتائیں کہ 2018 میں دھرنا کیوں دیا تھا؟

وزیر داخلہ نے کہا میرے خلاف کیس عمران خان نے بنایا جس کی سزا موت تھی ۔ عمران خان اقدار چاہتے ہیں یا این ار او چاہتے ہیں یہ بتائیں۔ عمران خان کہتے تھے چین اور سعودی عرب والا نظام آجائے میں 500 لوگوں کو پھنسی چڑھا دوں ۔ عمران کی اہلیہ کہتی ہیں فرح گوگی پر گند آئے گا اس پر بات نہیں کرنی غداری کے ساتھ جوڑ دینا ہے۔ عمران خان کو حوصلہ کرنا چاہئے۔