Wednesday, April 24, 2024

عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی

عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی
May 25, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی۔

سابق وزیراعظم نے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا حقیقی آزادی مارچ کیلئے نکلیں گے۔ جیلوں سے نہیں ڈرنا، موقع ملا ہے آزاد ہو جائیں یا غلام رہیں۔ اگر اب نہیں نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ ملک پر امریکی غلاموں کو مسلط کیا گیا۔ کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ غلاموں میں ہمت نہیں امریکا کو جواب دیں۔