Saturday, May 18, 2024

عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آ گیا، سعد رفیق

عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آ گیا، سعد رفیق
January 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما نون لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آ گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کے آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا۔ دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں۔ ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ مسلط کی گئی مصیبت سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔ امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔

مزید بولے ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلہ منصوبہ ہے۔ ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ آئنی زمہ داری الیکشن کمشن کی ہے۔ انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ای وی ایم الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ ہے جسے قبول نہیں کریں گے۔