Friday, April 19, 2024

عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو ٹرانسکرپٹ دیا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو ٹرانسکرپٹ دیا، مریم اورنگزیب
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو ٹرانسکرپٹ دیا۔ عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، 4 سال تک مسلط وزیراعظم نے ملک کو لوٹا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے دوران پریس کانفرنس الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ٹرانسکرپٹ دیا، عمران خان کو گزشتہ روز غلط بیانی کرتے ہوئے پسینہ آرہا تھا۔ فارن ایجنٹس نے سیاسی جماعت کا سہارا لیا، پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے اقدامات سے ناراض ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان سے سوال کریں تو الزامات لگائے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کرائے گئے۔ بولیں کہ نوازشریف نے ملک میں پارلیمان کی سپرمیسی کو مضبوط کیا۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈیجیٹل فوٹو گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت اطلاعات کے زیراہتمام مختلف تقریبات کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ قومی ترانے کی ری ریکارڈنگ کی گئی ہے جس کا پرومو آج جاری کر دیا جائے گا۔ کہا کہ پاکستان کی پچہترویں سالگرہ پر ہم اپنے قومی ہیروز، ثقافت اور ورثہ کو اجاگر کریں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال بولے عمران خان لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کررہے ہیں، جرات ہے تو شہبازگل کے بیان کی ذمہ داری لیں۔