Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین، بچوں کو بطور ڈھال استعمال کیا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خواتین، بچوں کو بطور ڈھال استعمال کیا، مریم اورنگزیب
March 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ پولیس صرف کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا،

مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، آئین پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر ہے، اگر برطانیہ میں کوئی سیاسی رہنما پولیس اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے تو وہاں کیا ہوگا؟

وزیر اطلاعات کہتی ہیں کہ عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کے بجائے قانون شکنی کر رہا ہے، عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔