Saturday, July 27, 2024

عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز
September 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے عمران خان نے دنیا کے سامنے دھمکیاں دیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کو دھمکانا ملک اور قوم سمیت کسی کیلئے اچھا نہیں، کارکنوں کو کہتا ہے خوف کے بت توڑ دو اور خود دھمکیاں دینے والوں کا نام لینے کی ہمت نہیں۔

مریم نواز بولیں کہ پنجاب حکومت ایک نہ ایک دن ختم ہونی ہے، جتنی جلدی ختم ہو بہتر ہے،  پنجاب حکومت عدالتی حکم پر بنی ہے، دھمکیاں دینا، جلاؤ، گھیراؤ جمہوری عمل نہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد واپس آئیں گے، ان کے کیس میں انصاف ہوگا، عمران خان کی سیاست کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنا ضروری ہے، رانا ثنااللہ کے ڈر سے ان کا انقلاب نکلا ہی نہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ سے متعلق اپیلوں پر سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔