Monday, May 6, 2024

عمران خان نے چار سال میں ملک برباد کردیا، ایاز صادق

عمران خان نے چار سال میں ملک برباد کردیا، ایاز صادق
January 1, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر اقتصادیات ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں ملک برباد کردیا، الیکشن اپنے وقت پر ہونگے مگر اب آپ کیلئے کوئی مدد اور بیساکھیاں نہیں ہونگی۔

اتوار کو اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب عمران خان پر برستے ہوئے کہا کہ عمران کے حساب کا وقت آگیا ہے، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور بیٹی کے کیسز کا پھندا گلے پڑ چکا ہے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح این آر او مل جائے، مخلوط حکومت کا شوشہ بھی اس لئے چھوڑا گیا۔

ایازصادق نے چودھری پرویز الہٰی کو بھی عمران خان کے شر سے بچنے کا مشورہ دے دیا۔ کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کے لئے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینا اب مشکل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا سائفر کا بھی جھوٹ نکل آیا، ایک طرف امریکا کو کہتے ہیں اس نے حکومت گرائی دوسرے طرف لابی کی جا رہی ہے۔ چاہتے ہیں مخلوط حکومت آجائے ہمیں بھی این آر او مل جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے تمام اتحادی کہتے ہیں کہ عمران خان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ قومی اسمبلی میں آکر استعفے دینے ہیں تو آؤ اسپیکر کو لکھ کر دو، قوم اب بے وقوف نہیں بنے گی۔