Saturday, September 21, 2024

عمران خان نے چار سال مسلط رہ کر ملک کو ویران کر دیا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے چار سال مسلط رہ کر ملک کو ویران کر دیا، مریم اورنگزیب
December 11, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان نے چار سال مسلط رہ کر ملک کو ویران کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے راولپنڈی ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کہا ملک میں کارخانے لگ رہے تھے لنگر خانہ نہیں۔ یہ توشہ خانہ چور اس وقت بھی امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا۔ نواز شریف نے ایٹم بم دیا تم سوتر بم ہی دکھا دو۔ نواز شریف نے دہشتگردی ختم کی تمہارے آنے کے بعد دہشت گردی دوبارہ شروع ہوئی۔

مریم اونرنگزیب نے کہا کہ نالائق توشہ خانہ چور الزام نواز شہباز پر لگاتا ہے ۔ نواز شریف نے اپنے چالیس سال کے احتساب کا جواب دیا ہے۔ نواز شریف کو معلوم تھا کہ اس نے چوری نہیں کی۔ عمران خان سے سوال کریں تو سانس بند ہوجاتی ہے، وہیل چئیر پر آجاتے ہو۔

ن لیگی ورکرز کنونشن میں حنیف عباسی، راحت مسعود قدوسی، سردار نسیم سمیت دیگر موجود تھے۔