Tuesday, April 23, 2024

عمران خان نے بیرونی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وزیراعظم

عمران خان نے بیرونی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وزیراعظم
November 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی گھٹیا سیاست کیلئے ملک کے بیرونی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی نے فنانشل ٹائمز میں اپنی غیر ملکی سازشی تھیوری کی تردید کی۔ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے کی مکاری اور غداری پر قوم حیران ہے۔