Thursday, March 28, 2024

عمران خان نے بیانیہ بنانے کیلئے ملکی مفاد کےخلاف خطرناک کھیل کھیلا، اعظم نذیر تارڑ

عمران خان نے بیانیہ بنانے کیلئے ملکی مفاد کےخلاف خطرناک کھیل کھیلا، اعظم نذیر تارڑ
September 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے عمران خان نے بیانیہ بنانے کیلئے ملکی مفاد کےخلاف خطرناک کھیل کھیلا۔

عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کے بعد حکومت نے سائفر کے معاملے پر تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا سائفر پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔ عمران خان کو پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سائیفر پبلک نہیں ہو سکتا۔ سائیفر صرف سیکرٹری خارجہ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ سیکرٹری خارجہ نے وہ معاملہ وزیر خارجہ کے علم میں لایا تھا۔ اب سارا سچ عوام جان چکے۔ وزیرداخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تمام آڈیو لیکس کا جائزہ لے گی۔

اعظم نذیر تارڑ بولے عمران خان نے کہا سائیفر سے کھیلنا ہے۔ عمران خان نے سائیفر کو کھیلنے کا کہہ کر بیانیہ بنایا ہے۔ پرنسپل سیکرٹری نے عمران خان کو طریقہ کار بتایا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ پرنسپل سیکرٹری نے عمران خان کو سائیفر سے کھیکنے کی راہ دکھائی۔ عمران خان نے ملکی مفاد کیخکاف سائیفر سے کھیلا۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو احساس کرنا چاہیے تھا وہ ریاست کے ملازم ہے۔