Thursday, March 28, 2024

عمران خان نے بیان دیا حملہ کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ ہیں، اسد عمر

عمران خان نے بیان دیا حملہ کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ ہیں، اسد عمر
November 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کہتے ہیں عمران خان نے اسپتال سے بیان دیا ہے کہ مجھ پر حملہ کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ ہیں۔

اسد عمر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان نے مجھے اور میاں اسلم اقبال کو بلایا، عمران خان نے کہا کہ یہ بیان جاری کرو، بیان اسپتال میں دیا کہ مجھ پر حملہ کے ذمہ دار شہباز شریف، رانا ثناء اللہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ کہنا ہے مشکل ہے کہ عمران خان کو کتنی گولیاں لگی ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عمران خان کا سٹی اسکین مکمل کر لیا گیا۔ ٹانگ کی نیچے والے حصہ اور ہڈی میں گولی لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اگر شک تھا تو اب دور ہوجانا چاہئے، عمران خان کہتے تھے حقیقی آزادی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، عمران خان سے دو روز قبل بات ہوئی، عمران خان کو بتایا سکیورٹی خدشات سے متعلق بتایا جارہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم جہاد کے لیے نکلے ہیں، ہمیں ایمان رکھ کر اللہ پر چھوڑنا چاہئے۔ اللہ ہی ہماری حفاظت کریں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم آئی جی کو ایف آئی آر درج کرنے کے لیے بیان دے رہے ہیں، نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے، خان صاحب کی اگلی کال کا انتظار کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا کہا ہے۔