Friday, May 17, 2024

عمران خان نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ریحام خان کو طلاق دی، عون چودھری کا بیان قلمبند

عمران خان نے بشریٰ بی بی کے کہنے پر ریحام خان کو طلاق دی، عون چودھری کا بیان قلمبند
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور پولیٹیکل سیکریٹری عون چودھری نے عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں بیان قلمبند کرادیا۔

عمران خان کے ساتھ نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہیں تھی۔ عمران خان نے حقیقت معلوم ہونے کے باوجود ووزیر اعظم بننے کیلئے دوران عدت بشریٰ بی بی سے پہلا نکاح کیا۔ عمران خان کے سابق قریبی دوست نے غیر شرعی نکاح کے کیس میں عدالت میں بیان دیدیا۔

عوان چودھری نے بتایا کہ اکتیس دسمبر 2017ء کو عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کے انتظامات کا کہا جس پر سوال کیا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو طلاق ہوگئی ہے۔ عمران خان کی بات پر یقین کرتے ہوئے مفتی سعید اور زلفی بخاری کو لیکر لاہور گیا۔ یکم جنوری 2018ء کو عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح ہوا، نکاح خوان کے طلاق نامہ پوچھنے پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ کو دے دیا جائے گا۔

عون چودھری نے بتایا کہ نکاح کے بعد علم ہوا کہ بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی ہے جس کا علم عمران خان کو بھی تھا۔ فروری میں عدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان نےبشریٰ بی بی سے بنی گالا میں دوسرا نکاح کیا۔

عوان چودھری نے عدالت کو بتایا کہ دوران عدت میں نکاح کا پوچھا تو عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو حکم ملا تھا کہ سال 2018ء کے پہلے دن نکاح ہوگا تو میں وزیراعظم بن جاؤں گا۔