Monday, May 6, 2024

عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، اعظم نذیر تارڑ

عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، اعظم نذیر تارڑ
December 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کل عمران خان نے مذکرات کی بات کی جو ایک سیاسی پیشرفت ہے۔ سیاست نام ہی رواداری کا ہے۔ تمام اتحادیوں سے مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے۔ عمران خان کچھ نہیں کرنے جا رہے، یہ اسمبلی بھی نہیں توڑیں گے۔ جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کروا دینگے۔

 اعظم نذیر تارڑ بولے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔ انہوں نے اسمبلیاں توڑنی ہیں نہ کچھ اور کرنا ہے۔ عمران خان پونے 4 سال وزیراعظم رہے، کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔ انہوں نے بطور وزیر اعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی۔