Thursday, April 25, 2024

اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر عمران خان کی کوئی سیاست نہیں، خواجہ آصف

اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر عمران خان کی کوئی سیاست نہیں، خواجہ آصف
March 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر دفاع خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر عمران خان کی کوئی سیاست نہیں۔ 

منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو اپنی عزت نفس کا بھی خیال نہیں، جعلی پلستر لگا کر گھوم رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 75 سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا، نواز شریف اور مریم نوازنے پیشیاں بھگتیں، اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق کمیٹی رولز بنا رہی ہے، غیرملکی تحائف اسٹیٹ کی ملکیت ہوں گے، اسی ماہ میں سفارشات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔