Friday, April 26, 2024

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا
March 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کردی۔ درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز کردی۔ کہا سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے۔ سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

دائر درخواست میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدلیہ میں ویڈیو لنک پر پیشی کی بھی استدعا کی ہے۔ درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز کردی ہے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ موٹروے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔