لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔
لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کی پیشی ہوئی۔ رانا ثناءاللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ کی جانب سے تاریخ دینے کی استدعا کی گئی۔ ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 10 دسمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کرتوتوں سے اندر جانا ہے ۔ فرح گوگی نے پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے۔ گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا ۔ عمران خان نے کل مذاکرات کی بات کی ۔ مذاکرات سے انکار پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑی جاٸے تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی ۔ پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے ۔ اس میں شک نہیں کہ ہم مہنگاٸی میں کمی نہیں لا سکے ، ہم عمران خان کے دور حکومت کی تباہی کو کور کر رہے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف دسمبر یا جنوری جب بھی الیکشن ہوں گے تو وہ آئیں ۔ الیکشن کمپین کی قیادت نواز شریف کریں گے۔