Friday, March 29, 2024

عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کردیا، شرجیل میمن

عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کردیا، شرجیل میمن
August 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے اپنے بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کردیا۔ 

ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو ایک مافیا کی صورت دے دی ہے، صدر مملکت عارف علوی کا اپنا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں پیش پیش ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سالہ اقتدار عوام کے لیے ڈراؤنہ خواب تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ ایف آئی اے کی فارن فنڈنگ انکوائریز سے بھاگنے کے لیے پی ٹی آئی کو عدالتوں سے اسٹے آرڈرز مل رہے ہیں۔