Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے آج پھر ملک کے مفاد پر حملہ کیا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے آج پھر ملک کے مفاد پر حملہ کیا، مریم اورنگزیب
December 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان نے آج پھر ملک کے مفاد پر حملہ کیا۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی سے لوٹ مار جاری ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کی ڈکیتیاں کم کرنے کے لیے شور مچا رہے ہیں، انہیں الیکشن، جمہوری تسلسل اور ملک کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔

وزیر اطلاعات بولیں کہ 2018ء میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، نواز شریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا، نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی کارکردگی کے بارے میں عوام کو بتانا چاہیے، شور کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اتحادی حکومت پاکستان کی عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے انہوں نے اسمبلیاں توڑنا ہیں تو 23 دسمبر کا انتظار کیوں؟ عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر بیان میں کہا وہ کہتے ہیں 23 دسمبر کیا آج اسمبلیاں توڑیں، انہیں شک ہے 23 دسمبر تک یہ کوئی بہانہ بناکر پھر نہ پلٹا کھا لیں۔