Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیراعظم شہباز شریف پر لگا دیا

عمران خان نے آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیراعظم شہباز شریف پر لگا دیا
September 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیک کرنے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف پر لگا دیا۔

آڈیو لیک پر چیئرمین تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا۔ پنجاب ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، آڈیو لیک کا الزام بھی وزیراعظم پر عائد کر دیا۔

صحافی کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو میں نے سائفر پر صحیح کھیلا ہی نہیں ہے۔ مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری بولے آڈیو لیک سے سائفر کی موجودگی ثابت ہو گئی۔ ایک مرتبہ پھر تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹ میں سائفر کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا، کہا پاکستانی عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ سازش تھی یا اس سے بھی بڑھ کر۔ افتخار درانی نے کہا کہ مراسلہ ایک حقیقت تھا ، ہے اور رہے گا، جتنی بھی مبینہ آڈیو جاری کر دیں آپ بیرونی طاقت کے ذریعے عوام کو روندتے ہوئے اقتدار میں آئے اور یہی حقیقت ہے۔