Thursday, April 18, 2024

عمران خان نوازشریف کیخلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا،مریم نواز

عمران خان نوازشریف کیخلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا،مریم نواز
March 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے، اس کو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اس کو کس نے دیا؟