کراچی (92 نیوز) - صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان مرضی کا آرمی چیف لگا کر مخالفین کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
اتوار کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں۔ ملک پارٹی مفاد سے بالا تر ہے، گھڑی اور زیورات کا حساب دیں، کوئی فروٹ والا بھی ایسی رسید نہیں دیتا جیسی گھڑی کی دکھائی گئیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ نہیں، لانگ مارچ تو ہم نے کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عمران خان کہتے تھے ایمنسٹی چور لیتے ہیں، فرح گوگی ایمنسٹی سے مستفید ہوتی رہی۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے عمران خان اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ان کا واحد مقصد حصولِ اقتدار ہے، انہوں نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی، پہلے کہتے تھے ان کے خلاف سازش ہوئی اب اس موقف سے بھی پیچھے ہٹ گئے۔