Tuesday, April 23, 2024

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو چکے، بلاول بھٹو

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو چکے، بلاول بھٹو
August 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو چکے ہیں۔

بلاول بھٹو بولے کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔ پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔ تحقیقات روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان بے نقاب ہو چکے یں۔ جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے والا صادق اور امین نہیں ہو سکتا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو کا کہنا تھا عمران خان بار بار کہتے ہیں اداروں کو نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، جانبداری کریں کیونکہ وہ جانتے ہیں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ دھاندلی ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہوتی رہی۔ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی شفاف الیکشن ہوئے تو ان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔