Tuesday, May 7, 2024

عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پرویز الہٰی

عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پرویز الہٰی
December 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور مونس الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ایک بار پھر سے عمران خان کا ساتھ نبھانے کے عزم کا اظہار کردیا۔ وزیراعلیٰ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، چودھری مونس الہٰی بھی ملاقات میں موجود رہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت، پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالہٰی بولے اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ ہیں، تحریک عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی۔ 27 کلو میٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔

مونس الہٰی نے واضح کیا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔

اسپیکرسبطین خان نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل، پنجاب ایمپاور منٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز بل پیش کیا جائے گا، دی یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز لاہور بل پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔ مزید بولے عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا۔