Friday, April 26, 2024

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی شروع، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی شروع، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا بیان قلمبند
November 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےخلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی شروع کردی گئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک نے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بیان قلمبند کرا دیا۔

عدالت میں پیش ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر کے بیان حلفی کے متن کے مطابق عمران خان نے 2018، 2019، 2020، 2221 کے گوشوارے جمع کروائے۔

جج نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا کہ آپ کو پریشر ڈال کر تو نہیں بھیجا گیا؟ موڈ نہیں تو بتا دیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے جواب دیا وہ اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔

عدالت نے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔