اسلام آباد (92 نیو) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹویٹس، ویڈیو پیغام اور کال ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کرایا، عدالتی کارروائی کے دوران دونوں وکلاء نے عمران خان سے رابطہ نہ ہونے سے آگاہ کیا۔
وزارت داخلہ نے جواب میں لکھا کہ عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں غلط بیانی کی، 25 مئی کو عمران خان نے اپنی تقاریر میں ڈی چوک جانے کے عزم کا اظہار کیا تھا، پی ٹی آئی قیادت نے عدالتی حکم سے متعلق بھی عدالت عظمٰی سے غلط بیانی کی۔