Friday, March 29, 2024

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
March 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ لاہورہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کا مقصد عمران خان کو عدالت پیشی سے بچانا تھا، عدلیہ کو تقسیم کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔