Thursday, April 25, 2024

عمران خان کی زیر صدارت میٹنگ میں اداروں کیخلاف سازشی بیانیہ بنایا گیا، رانا ثنا اللہ

عمران خان کی زیر صدارت میٹنگ میں اداروں کیخلاف سازشی بیانیہ بنایا گیا، رانا ثنا اللہ
August 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے عمران خان کی زیر صدارت میٹنگ میں اداروں کیخلاف سازشی بیانیہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا بیانیہ آگے بڑھانے کی ذمہ داری شہباز گل اور فواد چودھری کو سونپی، منفی مہم کے ذریعے ادارے میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے بم کو لات مار بیٹھی۔ شہباز گل کو اغوا نہیں، قانون کے مطابق گرفتار کیا۔ عدالت پیش کریں گے۔ ایف آئی آر میں وہی الفاظ شامل کیے، جو شہباز گل نے بولے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا تحریک انصاف توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس میں بری طرح پھنس چکی ہے۔ توجہ ہٹانے کے لیے سازش کے تحت بیانیہ بنایا گیا۔