Friday, September 20, 2024

عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی، حمزہ شہباز

عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی، حمزہ شہباز
November 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں اُنہوں نے لکھا کہ جھرلو کے ذریعے حاصل کردہ نشستوں سے استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے، عمران نیازی کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا اور انتشار کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا۔

حمزہ شہاز نے مزید لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر شکست کا اعتراف تھی، سیاسی بازی گر اپنی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے۔