Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کی تجویز کردہ پنجاب کابینہ کی فہرست میں ق لیگ کا کوئی نام شامل نہیں

عمران خان کی تجویز کردہ پنجاب کابینہ کی فہرست میں ق لیگ کا کوئی نام شامل نہیں
August 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تجویز کردہ پنجاب کابینہ کی فہرست میں مسلم لیگ ق کا کوئی نام نہیں، مسلم لیگ ق کے ارکان میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی، مسلم لیگ ق کو آؤٹ کردیا۔ ایوان وزیراعلی کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کااٹھارہ رکنی کابینہ میں ایک رکن بھی شامل نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے عثمان بزدار کابینہ میں مسلم لیگ ق کو دی ہوئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ عمران خان کی جانب سے سے گزشتہ رات تشکیل دی گئی کابینہ کی لسٹ پنجاب قیادت کو موصول ہوگئی۔

تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کی جانب سے چودھری پرویزالہی متفقہ وزیراعلی ہیں تاہم عمران خان کی تجویزکردہ کابینہ کی فہرست میں مسلم لیگ ق کی جانب سے کوئی نہ شامل نہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں اپنے نام نہ دیکھ کر مسلم لیگ ق کے دس ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔