Wednesday, May 1, 2024

عمران خان کی تحریک احتساب کی تحریک ہے، فواد چودھری

عمران خان کی تحریک احتساب کی تحریک ہے، فواد چودھری
November 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے عمران خان کی تحریک احتساب کی تحریک ہے۔

فواد چودھری نے کہا اب انکو ہمارا لانگ مارچ آہستہ ہونے پر تکلیف ہے۔ ہم اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ بدلتے رہیں گے۔ آپ کوتھکا تھکا کر ماریں گے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں ایک فریم ورک کے تحت تحلیل ہوں گی۔ مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب آپ پر پابندی نہیں آئیں اور الیکشن لڑیں۔ لانگ مارچ سے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو تکلیف ہو رہی ہے۔ خرم دستگیر نے کل گھٹیا بینرز لگوائے۔ ان کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔

فواد چودھری بولے اب پاکستان سے زیادہ لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرے ہوتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ان کا ایون فیلڈ میں رہنا مشکل کر دیا ہے۔ ان کے بچے اتنے ذہین کیسے تھے کہ پنگوڑے میں ارب پتی ہو گئے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔