Monday, May 16, 2022

شرجیل میمن نے سندھ ہاؤس پر حملہ صوبہ سندھ پر حملہ قرار دے دیا

شرجیل میمن نے سندھ ہاؤس پر حملہ صوبہ سندھ پر حملہ قرار دے دیا
March 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی ٹائیگرفورس نے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا۔

پی پی رہنماء نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہاں موجود تمام ایم این ایز نے وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ہاؤس میں تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔  ہم چاہتے ہیں تصادم نہ ہو، فیصلہ ایوان کے اندر ہی ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا وفاقی حکومت کی طرف سے حملہ سندھ ہاؤس پر نہیں ملک پر حملہ ہے۔ کہا کہ ہم سندھ ہاؤس پر حملے کو صوبہ سندھ پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ یہ حملہ اسلام آباد پولیس کی ناکامی ہے۔