عمران خان کی ٹانگ میں نہیں دماغ میں مسئلہ ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ملک تباہ کیا اور ان کو لانے والوں نے کہا خان صاحب چند ماہ اور رہ جاتے تو ملک ختم ہوجاتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ میں نہیں دماغ میں مسئلہ ہے، حکومت نے سیاست پرریاست کو ترجیح دی، پی ڈی ایم کا حکومت لینے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوا ہے نہ ہوگا، جب ہم حکومت میں آئے تو عمران خان کی حکومت ملک کا بیڑہ غرق کرکے جاچکی تھی، اللہ نے موقع دیا تو ملکی نقصانات پورے ہوجائیں گے۔