Friday, May 3, 2024

عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، شبلی فراز

عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، شبلی فراز
January 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف شبلی فراز کہتے ہیں عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

جمعہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اس حوالے سے خط موصول ہوا ہے، کچھ ہوا تو ذمہ داری رانا ثناء اللہ اور کٹھ پتلیوں پر ہوگی۔ سابق وزیراعظم کو قانون کے تحت سکیورٹی میسر ہوتی ہے، اس وقت ملک کی سالمیت خطرے میں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ تلقین کی ہے کہ سیاست آئیں کے دائرے میں ہو گی۔ خان صاحب نے کسی کو قانون کے باہر کام کرنے کا نہیں کہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہیں، راجہ پرویز اشرف، الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا جس کا ماضی داغ دار ہے۔ گورنر الیکشن کی تاریخ نہ دے کر جس آئین شکنی کر رہے ہیں، آرٹیکل 6 لگتا ہے۔