Sunday, September 15, 2024

عمران خان کی شوکت خانم اسپتال میں رات ڈیڑھ گھنٹہ تک سرجری، آج دوبارہ طبی معائنہ ہوگا

عمران خان کی شوکت خانم اسپتال میں رات ڈیڑھ گھنٹہ تک سرجری، آج دوبارہ طبی معائنہ ہوگا
November 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ رات ڈیڑھ گھنٹہ تک سرجری کی گئی، آج ڈاکٹرز کا بورڈ دوبارہ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ رات عمران خان کی سرجری تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

عمران خان کی دائیں ٹانگ کا آپریشن کیا گیا، ہڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن کے دوران ہر قسم کے ذرات نکال دیئے گئے، سرجری کے بعد عمران خان کو پرائیویٹ روم منتقل کیا گیا۔

رات گئے عمران خان کے سٹی اسکین ، ایم آر آئی، ایکسرے ودیگر ٹیسٹ کیے گئے۔ آج ڈاکٹرز کا بورڈ دوبارہ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا، بورڈ کے طبی معائنہ کے بعد ایم آر آئی دوبارہ کرائی جائے گی۔ جناح اسپتال کی ایچ او ڈی فارنزک فرحت سلطانہ، جنرل سرجن کامران چودھری، آرتھوپیڈک سجاد گورائیہ پر میڈیکو لیگل کی ٹیم شوکت خانم اسپتال پہنچی۔ عمران خان کا میڈیکو لیگل ورک مکمل کر لیا گیا۔

عمران خان کی عیادت کے لیے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی شوکت خانم اسپتال پہنچے، فواد چودھری، زلفی بخاری، شیری مزاری، عثمان بزدار، حماد اظہر اور عمران اسماعیل بھی شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔