اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات پر ایف آئی اے کی پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
اسلام آباد زون کے سربراہ کمیٹی کے ڈائریکٹر ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے بھی شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔ ایف آئی اے عمران خان ،شاہ محمود قریشی،اعظم خان کو طلب بھی کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔