Tuesday, August 16, 2022

عمران خان کی رہائش گاہ میں ملازم جاسوسی کرتے پکڑا گیا، اعتراف جرم کرلیا

عمران خان کی رہائش گاہ میں ملازم جاسوسی کرتے پکڑا گیا، اعتراف جرم کرلیا
June 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ میں ملازم جاسوسی کرتے پکڑا گیا۔ ملازم نے جاسوسی کا اعتراف جرم کرلیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے، جاسوسی میں ملوث ملازم بھی پکڑا گیا، عمران خان کے کمرے میں لگائی گئی ڈیوائس بھی برآمد کرلی گئی۔

تحریک انصاف جاسوسی کرنے والے ملازم کو سامنے لے آئی۔ جاسوس ملازم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے عمران خان کی جاسوسی کے لئے ایک ادارے نے 50 ہزار دئیے تھے۔ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے۔ اُمید ہے جاسوسی پر مجبور کرنے والے انھیں کچھ نہیں کہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑے پن کا مظاہرہ ہوئے ملازم کے احساس ندامت پر اسے معاف کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شہباز گل نے کہا کہ سب نے عمران خان کو قانونی کاروائی کا مشورہ دیا لیکن قانونی مشاورت پر کپتان نے اسے معاف کردیا۔