Thursday, April 25, 2024

عمران خان کی قوم کو 13 اگست کو لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم آنے کی دعوت

عمران خان کی قوم کو 13 اگست کو لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم آنے کی دعوت
August 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قوم کو 13 اگست کو لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیدی۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہم حقیقی آزادی ہمیں ایک خودار قوم بننا ہے۔ بولے کہ بچے، بزرگ اور نوجوان ضرور آئیں ہم طے کرینگے جس نظریہ پر پاکستان بنا اس پر پہنچنا کیسے ہے۔

ادھر دوسری جانب لاہور میں جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایک لاکھ افراد کی شرکت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹروٹرف اکھاڑ دی گئی ہے۔ یاسمین راشد کہتی ہیں اسٹیڈیم میں جشن آزادی کے بعد نئی آسٹرو ٹرف لگائی جائے گی۔