Sunday, April 28, 2024

عمران خان کی پچیس منٹ کی ایک اور ٹیپ آرہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

عمران خان کی پچیس منٹ کی ایک اور ٹیپ آرہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
December 25, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کی 25 منٹ کی ایک اور ٹیپ آنے والی ہے، مرید اور مرشد نے مل کر پورا توشہ خانہ چوری کرلیا۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بولے کہ جواب نہیں دوگے تو یہ نہ سمجھنا لوگ بھول جائیں گے، عمران خان کے خلاف آنے والے وقت میں ادارے پراسیکیوٹ کریں گے، اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیرجمہوری اور غیرآئینی سمجھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ اور غیر مستحکم کرنا ہے، الیکشن کا رزلٹ عمران کی مرضی کا نہ آیا تو تسلیم نہیں کرے گا، اس نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو اپنے مخالفوں کو برداشت نہ کرے وہ ملک کا نظام کیسے چلا سکتا ہے؟ یہ قوم کو نفرت کا درس دے رہا ہے، اس کے ہوتے ہوئے ملک میں خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیرجمہوری اور غیرآئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں توڑنے کے عمل کاحصہ نہیں بنیں گے، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، ن لیگ کی انتخابی مہم کو میاں نوازشریف لیڈ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں  پنجاب میں اکثریت حاصل کریں گے۔