اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ٹویٹ میں کہا امید ہے کہ نئی فوجی قیادت ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو کم کرے گی۔ ریاست کی طاقت اُس کے لوگوں سے حاصل ہوتی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کےمنصب سنبھالنےپرجنرل ساحرشمشادمرزا اورجنرل سیّدعاصم منیر کومبارکبادپیش کرتاہوں۔امیدہےکہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کےمابین گزشتہ8ماہ میں جنم لینےوالےاعتمادکےفقدان کےخاتمےکی سبیل کرےگی۔قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے pic.twitter.com/cDC3L0jTYh
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 30, 2022