Saturday, May 18, 2024

عمران خان کی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش، قاف لیگ کا انکار

عمران خان کی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش، قاف لیگ کا انکار
December 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیشکش کی لیکن قاف لیگ نے انکار کر دیا۔

 مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی ملاقاتوں کے مختلف ادوار ہوئے۔ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  مونس الہی اور عمران خان کی حالیہ دو ملاقاتیں بھی لائحہ عمل کے سلسلے میں ہوئیں۔ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ق کو پارٹی میں ضم ہونے کی بھی پیشکش کی، تاہم ق لیگ ضم نہیں ہوناچاہتی۔

مونس الہی نے چودھری پرویز الٰہی کا پیغام دیا کہ یہ وقت مناسب نہیں مگر آپ جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ حلقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ارکان کی اکثریت بھی یہی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہ اختیار آپ کو سونپ دیا ہے،حتمی فیصلہ آپ کریں گے۔ اسمبلیاں جلد توڑنے سے پی ڈی ایم کی جانب سے انتقامی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق زیادہ نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی خواہشمند ہیں۔