عمران خان کی مراکش ٹیم کو فٹ بال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مراکش ٹیم کو فٹ بال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچنے کیلئے پرتگال سے جیتنے پر مراکش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پہلی مرتبہ ایک عرب، افریقی اور مسلم ٹیم کسی فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔ میں سیمی فائنل اور اس سے اگلے مراحلے میں ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا پہلی بار کوئی عرب، افریقن اور مسلم ٹیم فٹ بال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی۔ عمران خان نے مراکش کی ٹیم کیلئے سیمی فائنل اور آگے بھی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔