Saturday, July 27, 2024

عمران خان کی معافی قبول، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا

عمران خان کی معافی قبول، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا
October 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرلی، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی، تاہم عمران خان کا معافی کا بیان حلفی اور رویہ قابل اطمینان ہے، عمران خان نے نیک نیتی ثابت کی اور معافی مانگنے گئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے مؤقف پیش کیا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی، وکیل حامد خان نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے عدالتی حکم پر بیان حلفی جمع کرایا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے عمران خان کے رویے پر توہین عدالت کی کارروائی ختم کر رہے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کردیا۔