عمران خان کی کمیٹی نہیں چلے گی، سعد رفیق

لاہور (92 نیوز) - رہنماء نون لیگ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان کی کمیٹی نہیں چلے گی، یہ رات کو بات کرکے صبح مکر جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروڑ پتی اور ارب پتیوں کی جمہوریت نہیں چلے گی، موجودہ جمہوریت کے ساتھ نہیں ہوں، اگر نظام نہیں بدلا تو پہلی یا دوسری آواز انکی ہوگی۔
سعد رفیق مزید بولے نون لیگ کو موقع ملا تو نیا انقلابی نظام عدل لائیں گے، قانون سازی ہوگی، ججز کی تقرری کا طریقہ کار بدلا جائے گا۔