اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم وزیرآباد پولیس کی حراست میں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی حقائق سے آگاہ کریں۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے واقعے پر سیاست نہ کی جائے، سیاسی میدان خونی میدان نہیں بننا چاہیے، پنجاب حکومت کی حقائق پر مبنی رپورٹ پیش ہونے تک غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل اُن کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کررہے ہیں، سیلاب کے باوجود ملک میں کسی قسم کا کوئی بحران نہیں، وزیراعظم نے کسانوں کیلئے 600 بلین کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
وزیراطلاعات بولیں کہ ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اب دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔