عمران خان کی جانب سے بیچے گئے توشہ خانے کے تحائف کا خریدار سامنے آ گیا
اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیچے گئے توشہ خانے کے تحائف کا مبینہ خریدار سامنے آ گیا۔
دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے دعوی کیا دو ہزار انیس میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ان سے رابطہ کیا جس کے بعد فرح خان تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئیں۔ ان کا مطالبہ پچاس لاکھ ڈالر کا تھا لیکن انہوں نے سارے تحفے بیس لاکھ ڈالر میں خرید لیے۔ فرح گوگی کو رقم نقد ادا کی۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے عمر فاروق کو گھڑی فروخت نہیں کی گئی۔ عمرفاروق کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیراعظم کو تحفہ میں نہیں دی گئی۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔ گھڑی عمران خان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر ہے۔ عمران خان کیخلاف جب کچھ نہ ملا تو توشہ خانہ کا کیس بنا دیا گیا۔