Saturday, April 20, 2024

عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنیکی ہدایت

عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنیکی ہدایت
October 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، سیاسی صورتحال پرحکمت عملی ترتیب دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کو گائیڈ لائنز دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حقیقی آزادی مارچ کا وقت آگیا، میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں، عوام کا مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ عمران خان نے اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او ٹو قرار دے دیا، اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا مقصد اپنے مقدمات ختم کرانا ہے۔