Friday, April 26, 2024

عمران خان کی حکومت میں ہر چیز مہنگی تھی، نواز شریف

عمران خان کی حکومت میں ہر چیز مہنگی تھی، نواز شریف
October 9, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا عمران خان کی حکومت میں ہر چیز مہنگی تھی۔

لندن میں مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دور میں عوام خوش تھے، سمجھ نہیں آئی سیاسی انتقام لیتے لیتے ملک کا بھٹہ بٹھا دیا گیا۔

نواز شریف نے کہا مریم نواز نے بہادر بیٹی کی طرح باپ کا ساتھ دیا، نون لیگ نے پانچ ارب ڈالر کی پیش کش کو ایبسلیوٹلی ناٹ کہا، پاکستان کی غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

قائد ن لیگ مزید بولے کہ میری بیوی بستر مرگ پر تھی اور ان کو مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ پاکستان پہنچنے پر ہمارے سامنے جو سلوک ہوا سب کے سامنے ہے۔ جھوٹے مقدمات میں ہمیں کیوں جانا پڑا، ان سب کا تو کسی کو حساب دینا ہوگا۔ ان کا خیال تھا میں ڈر کر واپس نہیں آؤں گا۔