Friday, May 17, 2024

عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے، احسن اقبال

عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے، احسن اقبال
March 6, 2022 ویب ڈیسک

نارووال (92 نیوز) - ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے۔

اتوار کے روز نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا کے چہروں پر تحریک عدم اعتماد میں شکست نظرآرہی ہے۔ تحریک کب پیش کرنی ہے فیصلہ اپوزیشن قیادت کرے گی۔

احسن اقبال بولے کہ یہ کرپٹ  اور نالائق حکومت  ہے، رخصتی اس کا مقدر ہے، آج تک انکوائریوں پر کارروائی اس لیے نہیں ہوسکی کہ وزیروں کا نام نکلا ہے۔

ن لیگی رہنماء بولے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد الیکشن کرائے جائیں گے۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کافیصلہ اپوزیشن سربراہوں نے کرنا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبر پورے ہیں، کوشش ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو شامل کیا جائے۔