اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر کارکنوں نے دھرنے ختم کر دئیے ۔
موٹرویز کھل گئیں ۔ عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا حقیقی آزادی کے لیے ہمارا لانگ مارچ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ تمام کارکنوں سے مطالبہ کر رہا ہوں کہ وہ فوری طور پر سڑکوں کی بندشیں ختم کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اور پشاور موٹرویز ایم ون، ایم ٹو کو کھول دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کا کہنا ہے عمران خان کی ہدایت پر احتجاجی کیمپ ختم کر دئیے گئے۔